سوات(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد اور دیگر سٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر دعا بھی کی گئی۔ شجر کاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر سوات نے سوات کے عوام سے مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ضلعی جرگہ ہال ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ساتویں بورڈ آف ڈائریکٹر کمراٹ ڈیویلپمنٹ آتھارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چیئرمین کے ڈی اے زبیر شاہ،ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے،متعلقہ حکام،سیاسی وغیر سیاسی معززین اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔میٹنگ میں علاقہ مشران کے ساتھ ”کے ڈی اے“ کے اغراض ومقاصد اور علاقے کے ترقی میں ”KDA” کے کردار پر تفصیلی گفتگو ھوئی۔میٹنگ میں شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ علاقے کے حسّین وادیاں پورے دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ”کے ڈی اے“ کے ساتھ مل کر کام کریں۔