ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں سیلاب زدگان میں پانی کو صاف کرنیوالے کولرز تقسیم کئے گئے۔ضلع ملاکنڈ میں نجی ادارے ویلفیئر اینڈ ریلیف کمیٹی کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں پانی کو صاف کرنیوالے کولرزتقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے کیٹگری ڈی ہسپتال طوطکان میں ایک تقریب منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ نجی ادارے کے چیئرمین اسد شاہ، دیگر حکام اور مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران سیلاب سے متاثرہ 300خاندانوں میں 300پانی صاف کرنیوالے کولرز (Water Purifiers coolers) تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین کا کہنا تھا کہ مذکورہ کولرز کی تقسیم کا مقصد سیلاب زدگان کوصاف پانی کی فراہمی ہے تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔یادرہے کہ مذکورہ نجی ادارہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہسپتال بھی چلا رہاہے اور مقامی لوگوں کو خدمات فراہم کررہاہے۔ سیلا ب سے متاثرہ افراد نے واٹرکولرز کی تقسیم پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔