ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور کی سربراہی میں اوورسائیٹ کمیٹی نے سنٹرل جیل کادورہ کرکے مختلف حصوں کاتفصیلی جائزہ لیا،جمعہ کے روزڈپٹی کمشنرہری پورکیپٹن(ر)عون حیدرگوندل کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اوورسائیٹ کمیٹی نے سنٹرل جیل ہری پورکادورہ کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پیرول آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بھی ہمراہ تھے جھنوں نے جووینائل سیکٹر، باورچی خانہ، ہسپتال اور فیکٹری سمیت جیل کے مختلف حصوں کاتفصیلی دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل عمیرخان نیشرکاء کوجیل میں جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنرنے مخیرشخص کی جانب سے 150کپڑوں کے اَن سلے جوڑے بھی قیدیوں میں تقسیم کیے اورقیدیوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی پرجیل انتظامیہ کے اقدامات کوسراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے