کرک(مانندنیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے کوالٹی ایشورنس ڈائریکٹوریٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایات کے تحت سال 2022-2023 کے لیے جمعرات اور جمعہ کو خود ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے والی ٹیم کے انسپیکشن کا اہتمام کیا ۔یونیورسٹی کی پریس ریلیز کے مطابق خود ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے والی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر سحر نور ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک محمد شاہ دین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر نصیر اقبال خٹک، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر اور ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز عبدالسلام پر مشتمل تھی ـ سیلف انسٹیٹیوشنل پرفارمنس ایویلیوایشن ٹیم نے یونیورسٹی کے تمام تعلیمی اور انتظامی شعبوں کا دورہ کیا اور انہیں ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے مخصوص کردہ معیارات کو برقرار رکھنے کے بارے میں بتایا۔ٹیم نے یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ فیکلٹی اور طلباء کے لیے تمام ضروری کتب دستیاب ہوں۔ انہوں نے لائبریری کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تحقیقی مقاصد کے لیے تمام فیکلٹی ممبران کی الیکٹرانک لائبریری تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ ٹیم مختلف لیبارٹریوں میں بھی گئ اور لیبارٹری عملے کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء کی رہنمائی کے لیے لیب مینوئل کو یقینی بنائیں۔اس نے انفرادی طور پر تمام تدریسی شعبہ جات کا دورہ کیا اور انکے سربراہان کے ساتھ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے طلباء، پروگرام، فیکلٹی اور کورس کی فائلوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے بارے تبادلہ خیال کیا ـٹیم نے یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد رشاد خٹک اور ٹریژررحافظ اسماعیل خان سے بھی ملاقات کی اور ان کو یونیورسٹیوں کے انتظامی، مالیاتی اور تعلیمی معاملات کے لیے ایچ ای سی کے کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے طے کردہ معیارات کے بارے میں بتایا ۔یاد رہے کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کا کوالٹی ایشورنس ڈائریکٹوریٹ ایچ ای سی کے وضع کردہ طریقہ کار پر سختی سے عمل پیرا ہے اور گزشتہ سال کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کی درجہ بندی میں اعلیٰ انڈیکس حاصل کر چکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے