راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہرآگئی، رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے،جاناوزیرخارجہ کوچاہیے تھا۔ دیوالیہ ریاست کوکیااور کہتے ہیں سیاست داؤپرلگادی۔ریاست کاپہلا اصول عوام ہے اورعوام کوحکومت نے تباہ و بربادکردیا،عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی،یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے۔50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے،اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کے سامنے رکھاجائے، بھوکے مر جائیں گے قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،ان کے ریلیف دینے کانام عوام کوتکلیف دیناہے آپ سات سمندرپارخیرات کیلئے جارہے ہیں اورتبدیلی آپکے پڑوس میں آگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے