لاہور(مانند نیوزڈیسک)پولیس عمران خان کی رہائشگاہ سےچلی گئی، زمان پارک سے پی ٹی آئی کے 40 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ سے مزید 5 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کیا تھا۔پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل ہو گئی، پولیس نے کرین کے ذریعے عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑا۔پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ کے عقبی حصے کے ایک کمرے کی تلاشی بھی لی.پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کےاندر سےفائرنگ ہوئی ہے۔زمان پارک میں آپریشن کے دوران 1 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔پولیس نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پاک پہنچ گئی جبکہ قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ڈنڈا بردار کارکنان موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان زمان پارک میں واقع گراؤنڈ اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب کیمپوں میں موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے