لوئر دیر (مانند نیوز)تیمرگرہ میں ٹی بی عالمی دن کے حوالے سے اگاہی تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں،ٹی عملہ سمیت ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف نے شرکت کی اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں منعقدہ ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ایسویسی ایشن فار کیمونٹی ڈیوپلمنٹ (اے سی ڈی)کے ریجنل کوارڈینٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،ڈسٹر کٹ فیلڈ سپروائزر نواز خان،سیدشہزاد باچہ،منصور احمد اور دیگر موجود تھے،ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینٹر ڈاکٹر نورحمید خان نے کہا کہ ٹی بی کے عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض پر قابو پانا اور ٹی بی کے مرض سے اگاہ ہونا انتہائی ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے،پاکستان میں ٹی بی سے ہرسال کل5لاکھ 73ہزار افراد شکار ہوجاتے ہیں جس میں 3لاکھ70ہزار افراد میں تشخیص ہوجاتی ہے جبکہ دو لاکھ افراد سے زائد مریضوں میں کئی وجوہات کی بناء پر تشخیص نہیں ہوپاتی،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہرسال 35ہزار سے زائد ٹی بی کے مریض سرکاری یا پرائیویٹ اداروں میں علاج کیلئے رجسڑڈ ہوتے ہیں جو تشویشناک ہیں ڈاکٹر نورحمید خان نے کہا کہ وطن عزیز میں ہرسال 44ہزار افراد ٹی بی کا بروقت علاج نہ کروانے سے انتقال کرجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے زیادہ کھانسی،ہلکا بخار،رات کو پسینہ انا،بھوک کا لگنااور وزن میں کمی ٹی بی کی علامات ہوتے ہیں اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات ظاہر ہو تو بیماری کی تشخیص کیلئے بلغم کا مفت سرکاری یا پرائیویٹ لیبارٹری سے کرواکر اپنا علاج تربیت یافتہ اور مستند ڈاکٹر سے کروائیں،انہوں نے کہا کہ بیماری کی صورت میں مسلسل میں چھ ماہ تک بلاناغہ علاج کرواکر ٹی بی سے مکمل نجات پاسکتا ہے،مقررین نے کہا کہ ٹی بی کی تشخیص اور علاج کیلئے حکومت پاکستان مفت علاج فراہم کررہی ہے،سمینار کی اختتام پر شرکاء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ سے بازار تک اگاہی واک بھی کیا