بریکوٹ(مانند نیوز)حد سے زیادہ مہنگائی نے عوام کے اوسان خطاکردئیے۔مہنگائی کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالنا اور سرکاری آفسیرز،بڑے بڑے کاروباری اور طاقتور طبقے کو مزید مراعات دینا ظلم کے مترادف ہے۔اس صورتحال میں سفید پوش طبقے کو تن اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل ترین ہوگیا۔دن بد ن کاروبار تباہ ہورہے ہیں بے روزگاری میں اضافہ جبکہ ملک سے بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد بیرونی ملک کا رخ کررہے ہیں۔سیاست دان کے آپس کے اختلافات کو فوری طور پر ختم کرکے ملک کو اس نازک صورت حال سے نکالنے کا کوئی ٹھوس منصوبے بنائیں اگر مہنگائی کو بروقت کنٹرول نہیں کیا گیا تو پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں آجائے گاجس میں نہ کسی کی جان اور نہ عزت محفوظ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی نے عوام کو کنگال کردیا ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدرمیں کمی نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گذشتہ دو تین سالوں سے مہنگائی کی لہر جاری ہے جس نے اب شدت اختیار کرلی ہے۔انسان کی بنیادی ضروریات جن میں کھانے پینے کی چیزیں،گیس و بجلی،ادویات کے علاوہ جو بھی ہیں فوری طور پر ان کی قیمتیں کم کرنے کی ضرورت ہے۔مہنگائی کے خلاف حکومت فوری طور پر ہدایات جاری کریں کہ سرکاری آفسیر جن کی لاکھوں میں تنخوائیں کم کئے جائیں اور ان کی مراعات کو کم یا مکمل طور پر ختم کیا جائے۔اسی طرح قربانی ایم این ایز۔ایم پی ایز۔وزراہ بھی دیں۔اس ظالمانہ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور بے روزگاری بھی اپنی انتہا پر ہے۔ایک طرف حکومت کی طرف سے مہنگائی جبکہ دوسری طرف سوات کے تمام بازارو ں اور مضافاتی علاقوں میں خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام رہی ہے۔حکومت سے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ عوام پر رحم کرکے اس مہنگائی کے عذاب سے مزید چھٹکارہ دیں۔