بریکوٹ(مانند نیوز)شموزئی پل کے قریب دریائے سوات سے قتل شدہ لاش برآمد،تھانہ شموزئی رپورٹ کے مطابق شموزئی کے علاقہ زرخیلہ کے 42سالہ شخص جاوید خان ولد شمس تمریز کو نامعلوم افراد نے گالی مار کرقتل کردیا اور بعد ازاں اس کی لاش کو دریائے سوات پھینک دیا۔ریسکیو 1122بریکوٹ کے غوطہ خوروں نے ان کی لاش کو دریائے سوات سے نکال کر ہسپتال کو پوسٹ مارٹم کے لئے لائے جایا گیا۔شموزئی تھانہ نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتش شروع کردی۔