میرانشاہ سے (مانند نیوز ) شمالی وزیرستان میں قیام امن ، تعلیم ، روزگار تجارت اور دیگر کئی اہم شعبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جارہے۔ پاک افغان ٹریڈ بحال ہو چکا ہے، معد نیات میں مقامی لوگوں کو خاطر خواہ شیئر دیا جارہا ہے۔ سکولوں اور بی ایچ اوز کو فغال کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارجنرل آفیسر کمانڈینگ سیون ڈویژن شمالی وزیرستان میجر جنرل نعیم اختر نے نارتھ وزیرستان یونین آف جرنلسٹس اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک آرمی اور حکومت اپنی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے اور اپنا کردار ادا کر رہا ہے لیکن یہاں کے عوام اور خاصکر صحافی حضرات سے بھی علاقے کی ترقی کیلیے مزید کردار ادا کریں اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم افغانستان سے بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہے کیونکہ بھائی چارے اور اچھے تعلقات میں ہی امن اور ترقی کا راز پوشیدہ ہے شمالی وزیرستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سمیع اللہ داوڑ نے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر کہا کہ وزیرستان میں قیام امن اور ترقی صرف حکومت اور پاک فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں یہاں کے عوام اور صحافی حضرات کا کردار بھی نہایت ضروری ہے اور ہم مزید علاقے کی ترقی کیلیے کردار ادا کرینگے اور ادا کررہے ہیں ۔آل پاکستان میڈیا کونسل کے صدر زین اللہ خان نےاس موقع پر کہا کہ اگر ہم اسی طرح ملاقاتیں کرتے رہے تو حکومت اورعوام کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہو جائے گی اور دوسری طرف ہم صحافی حضرات حکومت پاک فوج اور عوام کے درمیان ایک اچھے اور بہترین پُل کا کردار ادا کرسکتے ہیں قلم کے ذریعے زین اللہ خان نے کہا کہ ہم مزید اپنے قلم کے ذریعے اپنے علاقے کی ترقی اور ملک کے استحکام کلئے کردار ادا کرینگے بعد میں صحافیوں کو غریب اور نادار بچوں کے کلئے قائم ایف سی پبلک سکول ہاسٹل فری ایجوکیشن کا بھی دورہ کرایا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے