جمرود(نمائندہ ماانند )جے یو آئی جمرود اور فاٹا قومی جرگہ کا قبائلی علاقوں میں مردم شماری سے بائیکاٹ کا اعلان ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی خیبر کے جنرل سیکرٹری سید کبیر آفریدی،مولانا گل نواز افریدی،مولانا دلاور درویش، جائنٹ سیکرٹری حاجی محمد کریم آفریدی،فاٹا قومی جرگہ کے چئیرمین ملک بسم اللہ خان،ملک احمد شاہ،،ملک داؤد،حاجی گل ملاگوری، ملک نقاب شاہ افریدی،وارث خان افریدی، مولانا غفران خیبری،محمد رحیم حقانی،محمد کریم،ملک فضل الرحمان،ملک صفت خان،ملک عبدلواحد آفریدی،طارق خان آفریدی و دیگر نے کہا کہ2017 مردم شماری میں ہماری آبادی کو ایک کروڑ بیس لاکھ کی بجائے بیس لاکھ ظاہر کی گئی،سپریم کورٹ فاٹا انضمام کیس سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے کر ہمارے حال پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت کیا گیا ایک وعدہ ایفا نہ ہوسکا قبائل آئی ڈی پیز،ٹی ڈی پیز تھے جس کی وجہ سے درست طریقے سے مردم شماری نہی ہوئی سب سے پہلے تمام قبائلی اضلاع میں درست مردم شماری اور حلقہ بندی کی جائے اس کے اعداد شمار کے مطابق انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے،فاٹا میں سابقہ نظام بحال کرکے ہمارے 12 ایم این اے اور آٹھ سینیٹرز بحال کئے جائے،انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام قبائلی علاقوں کے لئے نفع کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوا اور مراعات دینے کی بجائے قبائلیوں پر غیر قانونی ٹیکس لاگو کردئیے گئے جس سے علاقے میں بے روزگاری نے سر اٹھا لیا ہے۔ملک بسم اللہ خان نے مزید کہا قبائلیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک بند کرکے سپریم کورٹ فاٹا انضمام کیس سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے کر جبری انضمام کا خاتمہ کریں، حاجی محمد کریم آفریدی نے کہا کہ ریاست بچانے کے لئے جے یو آئی نے سیاست داؤ پر لگا دیا،ملک مکمل دیوالیہ ہوچکا تھا،فاٹا میں درست مردم شماری اور حلقہ بندی کے لیے 20مارچ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے