سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی بارایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔فضل احمدخان ایڈوکیٹ صدرجبکہ نسیم اللہ خان ایڈوکیٹ کوجنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا،اس حوالے سے ایک پروقارتقریب درگئی بارروم میں زیرصدارت سینئرقانون دان غفارگل ایڈوکیٹ منعقدہوا،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیشن جج/اضافی ضلع قاضی درگئی طلاء محمدخان تھے،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی شہبازمحمدخان،سینئروکلاء برادری اورججزصاحبان بھی موجودتھے،کابینہ کے دیگرعہدیداروں میں موسیٰ خان ایڈوکیٹ کوسینئرنائب صدر،عدنان خان ایڈوکیٹ کوجائینٹ سیکرٹری،اسلام خان ایڈوکیٹ کوفنانس سیکرٹری جبکہ ذاہدجان ایڈوکیٹ کوسیکرٹری لائبریرین بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج/اضافی ضلع قاضی درگئی طلاء محمدخان،صدردرگئی بارایسوسی ایشن فضل احمدخان ایڈوکیٹ،ممتازقانون دان غفارگل ایڈوکیٹ اوردیگرنے کہاکہ آج درگئی بارایسوسی ایشن کے وکلاء برادری نے اتفاق اوربھائی چارے کی نئی تاریخ رقم کی جنہوں نے امسال بلامقابلہ درگئی بارروم کابینہ کی تشکیل ممکن بنائی۔بعدآزاں نومنتخب بارصدرفضل احمدخان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے تمام وکلاء برادری کاشکریہ اداکیااورکہاکہ بینچ اوربارکے درمیان برادری کی بنیادپراقدامات اٹھائے جائیں گے،تمام وکلاء برادری کی یکساں خدمت کرکے انکے اعتمادکوٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔