بریکوٹ (مانند نیوز)ملک میں جاری مہنگائی کی لہر میں پھلوں کا کاروبار بھی متاثر۔پھل فروش ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں،عام آدمی کے لئے پھل خریدنا ناممکن ہوچکاہے۔پھل فروشوں کے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہیں۔دکانوں کے اخراجات پورا کرنا اب بس کی بات نہیں رہی۔قیتموں میں کمی نہ ہوئی تو کاروبار کو خیر آباد کہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پھل فروش اتنے متاثر نہیں ہوئے جس طرح اب کی صورت حال ہے۔بریکوٹ میں ایک سروے کے دوران پھل فروشوں نے اپنی فریاد کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ بازار میں تقریبا ً 20دکانوں سے زیادہ ہے او ر ان دکانوں میں درجنوں افراد کو روزگار بھی ملا ہے۔مگر دیگر اشیاء کی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے ہمارا کاروبار نہ ہونے کے برابر رہا۔دکان کے اپنے اخراجات یعنی دکان کرایہ،بجلی بلز کے علاوہ دیگر اخراجات پورا نہیں ہوتے اور اس طرح ہمارے روزمرہ کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔پھل فروش حمز ہ نے کہاکہ پہلے ہمارا اچھا خاصا کاروبار تھا جس میں ہم با عزت اپنا روز گار کرتے رہے اور ہمارا گذرہ ہورہا ہے مگر پھلوں کی قیمتوں میں 100فیصد سے زیادہ اضافہ ہونے کی وجہ سے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ایک شخص اسد خان نے کہاکہ اس مہنگائی میں اپنے بچوں کے لئے روزی خرید نا ناممکن ہوچکاہے پھل کی خرید نا اب ہمارے لئے کے ٹو پہاڑ سر کرنے کے متراد ف ہے۔کینو400روپے درجن،امرود300روپے کلو،کیلا 300روپے درجن کے علاوہ دیگر پھلوں کی قیمتوں میں 100فیصد سے 200فی صد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پھلو ں کے کاروبار کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور ان کی قیمتوں کو کنٹرول کریں تاکہ ہمارے کاروبار روانہ ہوجائیں اور بے روزگاری سے بچ سکیں۔