چکدرہ(مانند نیوز)چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ڈیموکریٹک لائرز فورم کے واجدخان ایڈوکیٹ صدر جبکہ گرینڈ الائنس کے محمد جیدارخان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن بورڈ افتخار احمد ایڈوکیٹ کے زیرنگرانی چکدرہ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سیشن 2023-24کے لیے ڈیموکریٹک لائرز فورم(مسلم لائرز فورم،ملگری وکیلان)کے امیدوار واجد خان ایڈوکیٹ 38ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے،جبکہ ان کے مدمقابل گرینڈ الائنس(اسلامک لائرز فورم،جمعیت لائرزفورم،انصاف لائرزفورم،پیپلزلائرز فورم،وطن پال لائرز فورم)کے امیدوار عطاءاللہ خان ایڈوکیٹ 36ووٹ حاصل کرکے دو ووٹ سے شکت کھائی۔جبکہ باقی تمام سیٹوں پر گرینڈ الانس نے میدان مارلیا۔محمد جیدارخان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،محمد افتخار خان ایڈوکیٹ نائب صدر،مقدر شاہ ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری،احسان اللہ خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔نومنتخب صدر واجد خان ایڈوکیٹ نے اپنی کامیابی کو پینل کے بھر پور تعاون کا نتیجہ قراردیا۔اس موقع پر مسلم لیگ نون کے صوبائی نائب صدر عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ،گل منیر خان ایڈوکیٹ،سرفرازخان ایڈوکیٹ،اللہ داد ایڈوکیٹ نے نومنتخب صدر اور کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے الیکشن کو پرامن انداز میں انعقاد پر الیکشن کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے