پبی (نما ئندہ مانند) نگران صوبائی وزیرِ اطلاعات اور مذہبی امور میاں فیروز جمال کاکاخیل کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ کیاڈین نوشہرہ میڈیکل کالج/ہسپتال ڈائریکٹر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین نے صوبائی وزیر کی ہسپتال آمد پر خوش آمدید کہاصوبائی وزیر کو ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے ہسپتال کے مختلف وارڈذ کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر نے داخل مریضوں کی عیادت کی اور ساتھ میں ہسپتال کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر متعدد مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیاصوبائی وزیر نے ہسپتال کے تفصیلی دورے کے بعد میڈیا نمائندگان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہسپتال کی انتظامیہ بلخصوص مریض کی فلاح و بہبود کے لیے نگران صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی. ڈین اور ہسپتال ڈائریکٹر نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی طرف سے صوبائی وزیر کو ہسپتال آمد پر شکریہ ادا کیا اور یہ باور کرایا کہ ہسپتال اور میڈیکل کالج نوشہرہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لیے طب کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔