ایبٹ آ باد (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آ باد عارف خٹک کا ریسکیو 1122 سٹیشن 33 نتھیاگلی اور اسٹیشن 66 ایوبیہ کا اچانک دورہ۔دونوں اسٹیشن پر33 میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات، وہیکلز، اہلکاروں کی حاضری یونیفارم اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریسکیو 1122 جوانوں کی کاردکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انکی کارگرگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتے ہیں اسلئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں۔ اسٹیشن 66 ایوبیہ پر ایمبولینس، فائر وہیکل کا معائنہ کیا۔اور تمام ریسکیورز کی حاضری اور ڈسپلن چیک کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی عارف خٹک نے اسٹیشن 66 پر ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس کرنے والوں اہلکاروں کی تعریف کی اور بہترین کارگردگی،بروقت رسپانس پر شاباش دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی عارف خٹک کا کہنا تھا کے الحمداللّہ گلیات کی عوام ریسکیو 1122 پر اعتماد کرتی ہے اور انشااللّہ اپنی کارگردگی سے اس اعتماد کو قائم رکھا جائے گا۔ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر قسم کی ایمرجنسی کے لیئے 24/7 ہائی الرٹ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے