سوات(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع سوات کے مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کی۔ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اجلاس میں اے سی بابوزئی اور فوڈ کے افسران اور فلور ملز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ محکمہ خوراک کے افسران نے میٹنگ کو مقدار، معیار اور تقسیم کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یومیہ 41000 سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جائیں گے جس سے 0.4 ملین سے زائد خاندانوں کی ضروریات پوری ہوں گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کیں کہ ماہ رمضان میں مفت آآٹے کی ترسیل ضلع بھر کے ہر علاقے تک یقینی بنائی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے