سوات(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ سوات نے دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی کھدائی بجری نکالنے اور ماحول دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے رات گئے آپریشن کیا جس میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ تحصیل بابوزئی، کبل اور بریکوٹ میں رات گئے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تحصیل کبل کے علاقے میں غیر قانونی کھدائی میں ملوث ہونے پر سات ٹریکٹر اور ایک ایسکیویٹر کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح رات کو تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غلیگئی میں ایس ایچ او غلیگئی کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں پائی گئی۔ تحصیل بابوزئی کے علاقوں کا بھی رات بھر مکمل معائنہ کیا گیا جس میں کوئی غیر قانونی سرگرمی نظر نہیں آئی جبکہ فضا گٹ کے علاقے میں این ایچ اے کی ٹیم قواعد کے مطابق فضا گٹ روڈ کی تعمیر میں مصروف ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معزز ہائی کورٹ نے دریا کے تحفظ کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا تھا جس کے باعث دریا کے قدرتی حسن اور بہاؤ کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 سمیت ضلع بھر میں سخت اقدامات نافذ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے