کراچی(مانند نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چارکروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے۔کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔مسافراخترجہان سیرین ایئر لائن کی پروازای آر،آٹھ سوبارہ سے جدہ جا رہاتھا۔مسافر نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیرائن مہارت سے چھپا رکھی تھی،مسافر اختر جہان کا تعلق کے پی کے کے ضلع مردان سے ہے، مسافرکومنشیات سمیت حراست میں لیکرتفتیش کا آغازکردیا گیا۔