کابل(مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے سربراہ کو نیا چیلنج درپیش ہو گیا۔ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو عارضی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں چھٹی جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم معطل کرنے کا معاملہ مستقل نہیں بلکہ عارضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اسلام نے مردوں اور خواتین دونوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے جبکہ طالبان تعلیم کے تحفظ سمیت افغان عوام کے تمام جائز حقوق کے لیے پرعزم ہیں۔ افغان وزیر داخلہ کی رائے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ افغان حکومت میں لڑکیوں کی تعلیم پر اختلاف پایا جاتا ہے اور کچھ وزرا نے طالبان سربراہ کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جو میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے کام کی پابندی پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ البتہ طالبان سربراہ کا موقف ہے کہ اگر ثابت کر دیں کہ اسلام 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت دیتا ہے تو میں لڑکیوں کو تعلیم اور کام کرنے کی اجازت دے دوں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے