لاہور(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ ایک لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے تو یہ ایک غلط فہمی ہے،، انصاف، قانون اور عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ڈالا ہوا معاشی گند صاف کررہی ہے، ان کے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ معاہدے پر مذاکرات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی تو تمام ریاستی طاقت، ریاستی ہتھیار اور ٹولز موجود تھے جس سے عمران خان کو آتے ہی گرفتار کرلیا جاتا، مگر اس پورے عمل میں قانون نے اپنا راستہ طے کیا، توشہ خانہ سے لے کر فارن فنڈنگ تک تمام کیسز عدالتوں کے اندر زیرسماعت ہیں جہاں عمران خان پیش نہیں ہورہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر واقعی حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرکے قتل کرنے کا پلان تھا تو کل کیا ہوا؟ ہم کہتے تھے کہ جب بھی عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے تو یہ لوگ سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے اور کل یہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ ایک لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے تو یہ ایک غلط فہمی ہے، انصاف، قانون اور عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے رعایتوں کا بنڈل پیکج لے کر جارہے ہیں، آج تک کس کو یہ رعایت ملی ہے کہ وہ لاہور سے اسلام آباد تک دہشتگرد اور غنڈے لے کر پہنچے اور عدالت اسے کہے کہ آپ گاڑی میں بیٹھیں، وہیں آپ کی حاضری لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو ریلیف دے کر پولیس کی رٹ کا قتل کیا، چڑیا کے پر مارنے پر سوموٹو لینے والی عدالتیں آج موجود نہیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے