لاہور (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دے دی ہے، سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلا ونگ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات میں بھی جلسے کا ذکر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کر چکی ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روکا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے