شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ کے رہائشی ہونہارطالب علم انجینئر محمد آفاق خٹک ولد اسرار محمد خٹک نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرکے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور ایم ایس کے لئے سکالرشپ پر جرمنی کے ایک یونیورسٹی داخلے کے لئے ان کا انتخاب ہوا انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور کتاب سے لگاؤ کا نتیجہ قرار دیا اور مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کا عزم کیا