پبی (نما ئندہ مانند ) تھانہ پبی پولیس کی موبائل سنیچر گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی۔بین الاضلاعی سنیچر گروہ کا سرغنہ گرفتار۔11 موبائل فونز،20ہزار موبائل فروختگی رقم برآمد۔تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق۔۔تھانہ پبی میں مسمی حافظ فتح الرحمن ولد حاجی سبحان ساکن اضاحیل بالا نے یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں جی ٹی روڈ نزد زمیندار ہوٹل اپنے موبایل فون پر بات کررہاتھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نامعلوم نے میرے ہاتھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔اسی طرح نعمان ولد فقیر گل ساکن خان شیر گڑھی پبی نے بھی موبائل چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او پبی گلشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پبی سید محمد حنیف پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان۔ کی گرفتاری۔مال مسروقہ کی برآمدگی ک ہدف حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید انداز میں اپنی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزم یاسر ولد ناصر سکنہ واپڈا کالونی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ملزم کی نشاندھی پر 11۔ عدد موبائل فونز برآمد کیے گئے جبکہ 20ہزار روپے موبائل فروختگی رقم بھی برآمد کئیگی۔ملزم نوشہرہ پولیس کے دیگر ھانہ جات کے علاؤہ پشاور پولیس، چارسدہ،مردان کو بھی کئی وارداتوں میں مطلوب ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے