پبی (نما ئندہ ) یو نائٹیڈ میو نسپل ورکر یو نین رجسٹرڈ سی بی اے تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن پبی کی حلف بردار کی تقریب ٹی ایم اے ہال پبی میں منعقد ہوئی جس کےمہمان خصو صی شوکت علی انجم نیشنل کوارڈینیٹر پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF) تھے یو نائٹیڈ میو نسپل ورکر یو نین رجسٹرڈ سی بی اے تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن پبی کے صدر اختر علی اور جنرل سیکر ٹری مراد علی خان کی قیادت میں منتخب کا بینہ سے مہمان خصوصی شوکت علی انجم نے حلف لیا اس موقع پر شوکت علی انجم نیشنل کوارڈینیٹر پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اب آپ پر بڑی ذمداری عائد ہو ئی ہے تمام منتخب عہدیداران ایمانداری سے کام کر ینگے ملازمین کے مسائل کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کی بہتری کے لئے دن رات محنت کر ینگے یہ ادارہ مالی طور پر مضبوط ہوگی توآپ سب بھی ہو نگے انہوں نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی