شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات مکمل،معروف قانون دان جواد علی نورایڈوکیٹ صدر،بحرکرم خان ایڈوکیٹ نائب صدر،ساجد علی سالارزئی ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری،ثناء اللہ ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اور میاں سفیر ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تحریک انصاف کے شوکت یوسف زئی سمیت مسلم لیگ،پی پی،سیاسی و سماجی تنظیموں اورصحافیوں کا نومنتخب صدر جواد علی نور اور کابینہ کو مبارکباد۔شانگلہ چکیسر سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان جواد علی نور ایڈوکیٹ اس سے پہلے بھی شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں،شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر عمومی طور پر شانگلہ ایکشن کمیٹی یعنی گرینڈ جرگہ کا چیئرمین بھی ہوتا ہے۔جواد علی نور کاشمار پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔جواد علی نور شانگلہ بار ایسو سی ایشن کے جب پہلی بار صدر بنے تو ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف بھرپور اندازمیں شانگلہ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کردار ادا کیا۔شانگلہ میں کسٹم ایکٹ کے خلاف کامیاب گرینڈ جرگہ کروایا،ہڑتال اور احتجاجی مظاہریں کامیابی سے کئے۔شانگلہ کے مختلف حلقوں نے انھیں نیک تمناؤں کے ساتھ زبردست خراج تحسین پیش کرکے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اپنے تجربے اور سلاحیتیں برؤکار لاکر وکلاء سمیت عوامی معاملات پر کام کرینگے۔شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت تحریک انصاف۔جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی،نائب صدر مسلم لیگ جبکہ دیگر میں بھی ملگری وکیلان اے این پی کے امیدواران کامیاب ہوئے۔پولنگ شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کے ہال میں منعقد ہوئی جسمیں سینئر وکلاء نے پولنگ کی نگرانی کی۔مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی۔۔