شانگلہ(مانند نیوز)ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری کاڈیجیٹل ایکسر ے عوام کیلئے عذاب اور ڈاکٹروں کیلئے درد سر بن گیا، ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے پیپر پر نکالا جاتا ہے جس پر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان کو فوٹو پیپر پر نکالے گئے ایکسرے سمجھ نہیں آتا آپ فلم پرباہر سے کروائے۔ سرکاری ہسپتال میں فوٹوپیپر پر کیے جانے والے ایک ایکسرے پر مریضوں سے180روپے تک وصول کیے جاتے ہیں جبکہ باہر پرائیویٹ یعنی نجی لیبارٹریوں میں یہی ایکسرے فلم پر 350 روپے میں کیا جاتا ہے۔سرکاری ہسپتال کے نزدیک نجی ڈیجیٹل ایکسرے اور لیبارٹری دوسرے منزل اور بازاروں کے پیچھے ہونے کی وجہ سے مریضوں اور خاص طور پر بزرگ اور خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کرنے والے بیشترڈاکٹر ان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ سرکاری ہسپتال میں موجود ڈیجیٹل ایکسرے باہر سے کہیں اچھا اور بہتر ہیں تاہم فوٹو پر نکالے جانے والے ایکسرے ان کو سمجھ نہیں آتے کیونکہ اس کا اپنا ایک فلم ہوتا ہے اورانھوں نے بتایا کہ اس پر 30 روپے خرچہ آتا ہے جبکہ فوٹو پر نکالے گئے ایک ایکسرے پر صرف پانچ سے دس روپے خرچہ آتا ہے جبکہ ہسپتال میں ایکسرے کا پانچ سو روپے تک وصول کیے جاتے ہیں جس میں ہسپتال انتظامیہ کا بھاری کمیشن بھی ہیں۔انھوں نے الزام لگایا کہ ہسپتال میں بیٹھائے گئے علیحدہ علیحدہ مافیا موجود ہے اور وہ اپنے لوگوں کوتحفظ فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال شدید پریشانیوں اور مشکلات سے دوچار ہوتا جا رہا ہے،یہ مافیا اتنی مضبوط اور پُراثر ہے کہ کوئی ان کو کچھ بھی نہیں کہ سکتا۔ انھوں نے دیگر معاملات پر بھی ذکر کیا تھا تاہم فوٹو پیپر پر نکالے جانے والا دیجیٹل ایکسرے کو ٹارگٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں موجود لاکھوں روپے کے ایکسرے مشین پر کچھ لوگ اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل ایکسرے فوٹو پیپر پر نکالتے ہیں جنہیں اس کو سمجھ نہیں آئی اور یہ کہ ہسپتال میں ایکسرے کے ساتھ فلم کا مشین بھی موجود ہے جو فلم پر صرف 30 روپے خرچ آتا ہے تو بیشتر ڈاکٹر مجبورا ًمریضوں کو باہر سے ٹیسٹ کرنے کاکہتے ہیں جس پر بعض اوقات مریض بھی ناخوش ہو جاتے ہیں مگر درحقیقت ڈاکٹروں کو فوٹو کاپی پر نکالے گئے ایکسرے کی سمجھ نہیں ہوتی اس لیے وہ مجبوراً باہر سے فلم والا ایکسرے کرانے کا کہتے ہیں۔سرکاری ایکسرے کرنے والے ٹیکنیشن نے بتایا کہ ان کے پاس فلم نکالنے والا مشین ہے تاہم فلم مہنگے ہونے کیوجہ سے ہمارے پاس فلم دستیاب نہیں۔مریض اورطب ماہرین کا کہنا ہے کہ شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیبارٹری سمیت ایکسرے اور دیگر شعبوں پر توجہ دینی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں بیٹھے ڈاکٹرز صرف تنخواہ کیلئے بیٹھے ہیں،دن رات ڈیوٹی کرکے روسٹر پوری کرتے ہیں جبکہ مریضوں کا علاج باہر نجی کلینکس میں کرتے ہیں جہاں ٹیسٹ، ایکسرے اور ادویات میں بھاری کمیشن ہوتا ہے۔اس سب کے روک تھام کیلئے حکومت نے ان کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کیا،الاؤنس دئے مگر یہ مسیحا سرکاری تنخواہوں کو اپنا وظیفہ سمجھتے ہیں،اگر کسی نے علاج کرنا ہے تو ان سے نجی کلینکس میں کرنا ہوگا۔طب ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کاروبار کو ختم کرنے کیلئے بلاتفریق اور سرے سے قانون سازی کرکے حقیقی کاروائی کی اشد ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے بہتر مفاد میں ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے