شانگلہ(مانند نیوز)ملک خیل کوٹکے کے سابق ناظم شیر باچا واپس مسلم لیگ میں شامل،خاندان شروع ہی سے مسلم لیگ میں تھا،پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ سیاسی خودکشی تھی،واپسی اپنے گھر مسلم لیگ آیا۔ن لیگ کے صوبایی صدر انجینئر امیر مقام، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ اور مسلم لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے سابق ناظم ملک خیل ملک شیرباچا نے کہا کہ ہمارے سیاست کا مقصد علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے ہیں،مسلم لیگ میرا گھر ہے اور امیر مقام کیساتھ سیاسی سفر جاری رہے گا۔پی ٹی آئی میں شمولیت سیاسی طور پرسیاسی خودکشی کے مترادف تھا تاہم حالات ان سے نہیں نہیں سنبھالے گئے،مسلسل مسلم لیگ میں رہنے کی وجہ سے روح اور سیاسی قبلہ مسلم لیگ ہے اور میرے خاندان مسلم لیگ کی بنیادی اور بانی لوگوں میں سے ہیں۔موجودہ سیاسی صورتحال کو سمجھنا ہوگا۔اس موقع پر یونین کونسل ملک خیل میں دیگر تقاریب بھی منعقد ہوئے جسمیں سابق بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔تقاریب سے شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان نے سابق ناظم ملک خیل شیر باچا اور ان کے ساتھ شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور پارٹی کی ٹوپیاں پہنایی۔شمولیتی تقریب میں مظفر خان، جہان شیر خان،چیئرمین جنید روز، محمد قاسم، چیرمین محمد شاہد علی، ظل بازارکوٹ ودیگر لیگی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شمولیتی تقریب سے ڈاکٹر عباداللہ،سابق ایم پی اے محمد رشاد خان،سابق ناظم ملک خیل شیر باچا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے