اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے دوران نئے دفتری اوقات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک وفاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کو ساڑھے سات بجے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔اسی طرح سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کے لیے عدالتی اوقات کار جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن سامنے آگیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے، رمضان المبارک جمعہ کو سپریم کورٹ صبح 8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے تک وصول کی جائے گی، ان ہدایات پر سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں بھی پابندی کی جائے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے