مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے رمضان سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری کسوہ کمپلیکس انجینئر امجد الحازمی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہر سال رمضان سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلاف کعبہ کی صفائی اور آرائش و مرمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ہنرمند غلاف کعبہ کے ایک، ایک حصے کا ہر دن معائنہ کرتے ہیں اور جہاں جو کمی نظر آتی ہے اسے دور کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اگر غلاف کعبہ میں کہیں کوئی جھول آجاتا ہے تو اسے فوری طور پر نمٹا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے ہر پہلو سے تین میٹر اونچا کپڑا لگا کر غلاف کعبہ کی کسائی ہوتی ہے۔ ہر طرف سے اس کی صفائی کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپرغلاف کعبہ کے کنارے تبدیل کیے جاتے ہیں۔ امجد الحازی نے کہا کہ کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماتحت غلاف کعبہ کی صفائی، آرائش اور مرمت کئی عشروں سے ادارہ یہ ذمہ داری اخلاص سے انجام دے رہا ہے اور یہ کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے