اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے، قراردادِ پاکستان پیش کئے جانے کے 83 سال مکمل ہو گئے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی، مضبوط تر دفاع کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد لاہور کے تحت اپنے لئے علیحدہ وطن کے حصول کے عزم کا اظہار کیا تھا، یوم تجدیدِ عہد وفا پر پاک فضائیہ کے شاہین قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہین اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی، خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ کا ہر جوان، ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے