کراچی(مانند نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ 75سال ہوگئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں، قائداعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں، قائد کے فرمان اور سوچ کو اپنالیں تومعیشت کو دوبارہ اوپر لے جاسکتے ہیں، ہم اس عزم کو لیکر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں عدم استحکام ہے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے، ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے