سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل درگی ملاکنڈ کے نواحی علاقہ بدرگہ سے تعلق رکھنے والے بین اضلاع منشیات منشیات فروش ہارون ولد امیر نواب خان نے اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویثرنل مجسٹریٹ تحصیل درگئی ملاکنڈ کے آفس میں لیویز تھانہ کوپر بدرگہ کے انچارج سیف الرحمن خان کے موجودگی میں رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کے موقع پر قران پاک پر ہاتھ رکھ کر منشیات فروشی سے توبہ تائب ہوکر قسم اٹھائے کہ میں اس کے بعد کسی قسیم کی منشیات فروخت نہیں کرونگا انھوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے زات سے ڈر کر اور بعد میں ملاکنڈ کے موجود ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویثرنل مجسٹریٹ تحصیل درگئی ملاکنڈ زید خان صافی ،صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز فورس سمیع اللہ باچا اور انچارچ لیویز تھانہ کوپر سیف الرحمن کی وجہ سے کہ انھوں نے دن رات ایک کرکے پے درپئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھے تھے اور ان کی وجہ سے میں نے گھر بار چھوڑ کر کسی اورمقام فرار ہواتھا اور رمضان کے اس مقدس مہینے میں میں نے یہ عہد کیا کہ میں منشیات جیسے مکروہ دھندے سے توبہ کرنا چاہتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے