بریکوٹ(مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کا بریکوٹ بازار میں گران فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے قصائیوں،سبزی فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے جبکہ تین قصائیوں کو جیل بھیج دئیے گئے۔رمضا ن المبارک کے مقدس مہینے میں کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ عوام پر اشیائے خردونوش مہنگے داموں فروخت کرے اور نرخ نامے کو بالا طاق رکھ کر سودا فروخت کرے۔جمعہ کے دن اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ نے ریڈر اسد خان اور بھاری نفری کے ہمراہ بریکوٹ بازار میں قصائیوں اور سبزی فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی۔کاروائی کے دوران قصائیوں نے نرخ سے بڑھ کرگوشت فروخت کرنے پر دھر لئے اور ان کے خلا ف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے اسی طرح وہ سبزی منڈی بھی گئے جہاں پر انہوں نے ریٹ چیک کئے۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازارمیں انسان دشمن عناصر کے خلاف اس رمضان المبارک میں کاروائیاں کی جائیں گی اور اب ائندہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل کے احکامات بھی اٹھاؤں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے