اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پشاور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بجلی صارفین سے اضافی62ارب88کروڑروپے وصول کرنے کی تیاری کرلی۔ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات کے 16ارب روپے بھی صارفین سے وصول کئے جائیں گے۔ پیسکو نے اضافی وصولیوں کے لئے باقاعدہ درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات کی مد میں 9ارب روپے کابوجھ بھی صارفین پر ڈالنے کی درخواست کی گئی۔ سفری الائونس کے 39کروڑ روپے اورگاڑیوں کی مرمت 28کروڑ روپے بھی صارفین سے وصول کیئے جائیں گے۔ نیپراکی جانب سے درخواست منظوری کی صورت میں پیسکو کے بجلی صارفین کے لئے بجلی ایک روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت کی بے قدری بھی اخراجات میں اضافہ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ نیپرادرخواست پر پانچ اپریل کو سماعت کرے گی اور رقم کی منظوری دینے یانہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے