پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے تہکال بالا میں 2 دوستوں نے ایک دوسرے کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق گزشتہ روز گھر سے ملنے والی 2 دوستوں کی لاشوں کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین دوست تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دوست کی موت فائرنگ اور دوسرے کی چھری لگنے سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عالم زیب اور مقتول نعمان دوست تھے۔نعمان عالم زیب کے گھر آیا تھا، دونوں منشیات کے عادی تھے۔پولیس کے مطابق مقتول عالم زیب کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کی رپورٹ درج کر لی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے