ریاض(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا۔تبوک ریجن میں موسلادھاربارش اورژالہ باری سے صحرائی وادیوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔سعودی عرب کے موسمیاتی نام سازی کمیٹی کے رکن عبدالعزیزالحسینی نے بتایا ہے کہ تبوک اورشمالی علاقہ جات میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پھر الجوف،حائل اور مدینہ کے کچھ حصوں اورریاض میں بھی ہوئی۔الحسینی نے وضاحت کی کہ بارش الباحہ،مکہ مکرمہ،عسیر اور نجران کے کچھ علاقوں تک ہوئی۔تبوک کے شمال مغربی ساحلوں پرہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔اس سے قبل ان علاقوں میں ہوائیں چلیں،سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی نے ان علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کررکھی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے