پشاور(مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2 قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ محکمہ خوراک کے حکام کو اطلاع ملی کہ کالا منڈی کے باہر مردہ جانوروں کو ذبح کر کے گوشت کو مارکیٹ سپلائی کیا جا رہا ہے جس پر سیکرٹری محکمہ خوراک عابد وزیر اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن نے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کالا منڈی کا دورہ کیا اور موقع پر قصابوں کو مردہ جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جن کو تھانہ چمکنی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار ملزموں کے مطابق وہ مردہ جانوروں کے گوشت کو گھنٹہ گھر بازار سپلائی کر رہے تھے۔ محکمہ خوراک کے حکام نے گوشت کو قبضے میں لے کر تلف کردیا۔