ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان نے ماہ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کر لیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے چین میں ہوئے سہ فریقی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے