ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع ملاکنڈ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہی ہے۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں ملاکنڈ کے غریب عوام سے کہا کہ رمضان کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فری آٹا وصول کرتے ہوئے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ شہری اپنے سمارٹ فون سے مرستیال ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی اہلیت جان سکتے ہیں۔ اگر آپ آٹا وصول کرنے کے اہل ہیں تو ATTA سپیس CNIC کو 8171 پر سینڈ کرنے سے آپ کو بینظیر انکم سپورٹ کی جانب سے میسج آئے گا کہ آپ نے کب آٹا وصول کرنا ہے۔ اگر خاندان کا ایک فرد پہلے سے فری آٹا لے چکا ہے تو اسی خاندان کے باقی افراد فری آٹا کے لئے خود بہ خود نااہل ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ فری آٹا کیلئے اہل نہیں ہیں تو برائے مہربانی متعلقہ ریٹیلر یا ڈیلر کی دکان پر آنے سے گریز کریں۔ ڈی سی نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام الناس سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی،خودساختہ مہنگائی پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں اور عوام کو روزمرہ استعمال کے اشیائے خوردونوش حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدارمیں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے