باجوڑ (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی عدیل احمد ستار نے کہا ہے کہ خودساختہ قیمتیں مقرر کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل آحمد ستار کا ناواگئی بازار میں دور ہ کیا۔ انہوں نے ناواگئی بازار میں دکانوں کامعائنہ کیا جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں، معیار اور معیاد کو چیک کیا۔سبزی اور فروٹ کے قیمتیں، معیار اور نرخ ناموں کو چیک کیا اور دکانداروں کو موقع پر ہدایات جاری کی کہ نرخ ناموں میں رمضان المبارک کی آمد پر خود ساختہ اضافے سے اجتناب کریں اور اشیاء کی معیار و صفائی کا خاص خیال رکھا کریں، بصورت دیگر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔