ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت دی کہ تمام آر ایچ سی، بی ایچ یوزاور ڈی ایچ کیوزمیں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے افسران، ایریا مجسٹریٹس، آئی ایم یو کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت کی مانیٹرنگ اور غیر حاضر ڈاکٹرز و سٹاف کی رپورٹنگ اور کاروائی یقینی بنائیں۔آر ایچ سی، بی ایچ یو، سول ڈسپنسریوں میں سٹاف کی فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حواے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت سٹاف کی مکمل تعیناتی کے حوالے سیہدایات جاری کیں۔ اس کیعلاوہ تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا تا کہ سردی، برف باری کے دوران سیاحوں اور گلیات آنے والے سیاحوں کو صحت کو سہولیات میسر ہوں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ۔صحت کی زمین پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سی میں سٹاف کی تعیناتی، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔ آئی سی یو، ڈی ایچ کیو کی بہتری، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو موثر بنانے، تمام مراکز پر ادویات کی فراہمی، میڈیکل آفیسرز کی موجودگی، غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی، آلات کی دستیابی، بجلی کی ہمہ وقت فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ہدایت کی۔آئی ایم یو کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری، صفائی، ایکسرے پرنٹ آوٹ، ادویات اور مشینری کی فراہمی، بائیو میٹرک سسٹم کی تعیناتی، تمام ہیلتھ فسیلٹیز کو ادویات اور مشینری کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کو صحت کے حوالے سے سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر شہزاد اقبال ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹراشفاق، ڈاکٹر یاسر، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر،انچارج ہیلتھ سروسز ڈی ایچ او آفس نور صبا، ڈی او پاپولیشن ایبٹ آباد اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے