صوابی (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر برائے اطلاعات و ذرائع ابلاغ میاں فیروز شاہ کا کا خیل نے پیر کے روز صوابی کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے موضع جھنڈا میں نگران صوبائی وزیر برائے عشر و زکوٰۃ اور سماجی بہبود سلمیٰ بیگم اور سابق صوبائی وزیر سینیٹر ستارہ آیاز کی والدہ ماجدہ کی وفات پر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی دریں اثناء مرحومہ کی رسم قل میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات سینٹر بیرسٹر سیف ۔ سینٹر حاجی ہدایت اللّٰہ سمیت مختلف وزراء ۔ سینٹرز ۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔