ڈیرہ اسماعیل خان(مانندنیوز)گومل یونیورسٹی میں سرائیکی طلبہ کا کلچر شو منعقد ہوا جس میں سابق صد ور نے شرکت کی سرائیکی رہنما طفیل ہاشم علیزئی نے نئی کابینہ سے حلف لیا اور سرائیکی طلبہ سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر سابق صدر میاں حسیب گورایا نے سرائیکی صوبہ کے حصول تک تحریک جاری رکھنے اور گومل یونیورسٹی میں وسیب کے طلبہ کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ نئی کابینہ کے صدور نے ہمیشہ سٹوڈنٹس کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کا وعدہ کیا اور گومل یونیوسٹی میں اوپن میریٹ کے آغاز کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر آڈیٹوریم ہال میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شریک طلبہ سرائیکی ترانو سے جھوم اٹھے ‘نئے صدور کی کابینہ علی جسکانی’ ملک قمر ترہیلی اور عمر اعوان نے طلبہ کے ساتھ ہر موڑ پر ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرائی’ سرائیکی موومنٹ پچھلے 15سالوں کی روایت کو برقراررکھے ہوئے گومل کے طلبہ کے دلو ں میں ایک محبت اور لگن کا مقام رکھتی ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے