باجوڑ (مانند نیوز )باجوڑ میں نرخناموں سے تجاوز پر 6 قصائی گرفتار، خار بازار میں کئی دکانیں سیل کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے اے اے سی خار ون کے ہمراہ عوام کی طرف سے بار بار شکایات موصول ہونے پرخار سب ڈویژن کے مختلف بازاروں میں قصائیوں کے دکانوں پر چھاپے مارے، گوشت کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے کی وجہ سے خار بازار میں قصائیوں کے متعدد دکانیں سیل کردی گئی جبکہ عنایت کلی بازار سے 6 قصائیوں کو گرفتار کرکے تھانہ لوئی سم بھیج کر باقاعدہ FIRs کے تحت بعد میں سنٹرل جیل خار بھیج دیا گیا۔ اے سی خار نے قصائیوں پر واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ گوشت کی سرکاری نرخنامہ سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کریگی۔ تجاوز کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اے سی خار،نمائندہ محکمہ سی این ڈبلیو بمع SDPO اور پولیس نفری نے علاقہ سلارزو برسدین کے دیرینہ متنازعہ روڈ کا دورہ کرکے متنازعہ حدودات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے فریقین کا موقف سننے کے بعد روڈ پر تعمیراتی کام پھر سے شروع کرنے کے بارے لائحہ عمل تیار کرکے اپنے تجاویز پیش کئے۔