سوات(مانند نیوز ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کی زیر صدارت 88 میگا واٹ گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے زمین کے حصول کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عبدالاکبیر خان، اسسٹنٹ کمشنربحرین، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیڈو، ڈپٹی ڈائریکٹر پیڈو، ایکسین ایریگیشن، ایس ڈی او ایریگیشن، نائب تحصیلدار کالام اور ایجوکیشن و فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیڈو نے اجلاس کو اب تک کی پیش رفت اور زمین کے حصول میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے اس اہم پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے تمام حائل رکاوٹوں کو تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔کمشنر ملاکنڈ نے اس ضمن میں ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ عبد الکبیر خان کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کو اس ہفتہ پراجیکٹ سائیٹ کا دورہ کرنے اور کمیٹی کے سفاراشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کو پراجیکٹ میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے میٹنگ منعقد کرنے اور مسائل کی حل کیلئے جامع منصوبہ بندی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ قومی اہمیت کے اس اہم پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، مقامی آبادی اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان حائل مسائل کو جلد از جلد دور کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ اس پراجیکٹ کوجلد شروع کیا جا سکے۔