شانگلہ(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس کو تین ایسے چیلنجز کیسز سامنے آئیں جن پرپولیس نے دن رات محنت کرکے ٹریس کئے۔اپنے بھانجے مقتول فضل اکرام کی قتل کو خودکشی کا رنگ دینے والے سفاک ملزمان اور ان کے سہولت کار کوٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کی سپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک اندھے مقدمہ کو ٹریس کرلیا۔پرویز خان ولد مونے سکنہ کہو ڈہرء نے اپنے بھانجے فضل اکرام کی قتل کو خودکشی ظاہر کرکے رپورٹ کی، رپورٹ کو مشکوک جان کر افسران کی حکم کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے زیر دفعہ 174 ض ف انکوائری شروع کی۔موقع سے پستول اور دیگر خون آلود کپڑے برآمد کرکے، میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر کیاگیا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیشی آفیسر رفیع اللہ خان نے تفتیش شروع کی۔ 23مارچ کو مقتول کے بھائی فضل احسان، بیوہ مقتول نے مقتول کے ماموگان پرویز خان اور زاہد خان کے کہنے پر ملزم شیر بہادر پر اپنے بیانات 161/164دعویداری کرکے ساتھ ہی پستول موقعہ پر پھینکا اور موقع پر موجود مستورات کو وقوعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کے لیے ڈرانا دھمکانا بیان کرکے مقدمہ ہذا میں ملزم شیر بہادر کی نامزدگی اور دفعات کی ایزادگی کی گئی۔تفتیشی آفیسر نے ملزم شیر بہادر کو شامل تفتیش کرکے تفتیش کو جاری رکھ کر نامزد کردہ ملزم شیر بہادر کی حق میں بے گناہی کے متعلق کافی گواہان پیش کرکیان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ مخبران پولیس اور جدید تکنیکی طریقوں کا سہارا لے کر ملزمان سیال احمد، عالم سبحان پسران زاید خان اور نور الحق ولد لعل محمد کو گرفتار کرلئے گئے، مقدمہ میں تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے اندھے مقدمہ کو انتہائی تکنیکی طریقوں سے ٹریس کرکے ملزمان جیل بھیج دئے۔عزت خان اور ان کے بہنوی بخت ملک کی گھروں سے زیورات اور دیگر اشیاء کو چوری کرنے والے گینگ جدید ٹیکنالوجی کے بدولت ٹریس ہوکر گرفتار کرلئے گئے۔گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مال مسروقہ برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم محمد علی ولد محمد حیات خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا جاکر اقبال جرم بیان ریکارڈ کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 18مارچ کو عزت خان ولد مصری خان سکنہ لاڑی اولندر نے مقامی پولیس اولندر کو رپورٹ کی کہ میرے گھر سے نامعلوم ملزمان نے دو تولے سونا، زنانہ کپڑے، بوٹ جبکہ بہنوی مسمی بخت ملک کے گھر سے بوٹ اور زنانہ کپڑے کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے چوری کی ہیں۔ملزم محمد علی کو مقدمہ میں نامزد کرکے ان کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد کرلی گئی۔ملزم محمد علی کی بیان کے مطابق دو اور ملزمان اکبر خان اور مدعی کے سگے بھائی فیروز خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔مقدمہ میں حسب ضابطہ تفتیش شروع کر تے ہوئے ملزم محمد علی ولد محمد حیات سکنہ لاڑی کو ملزم نامزد کرکے دوران تفتیش سرقہ شدہ زیورات ودیگر اشیاء برآمد کرکے ملزم کے نشاندہی پر مزید دو ملزمان فیروز ولد نصری خان جوکہ مدعی مقدمہ کا سگہ بھائی ہے اور اکبر خان ولد دورانے کونامزد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرلئے گئے جبکہ مین ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کرکے جس کا بیان زیر دفعہ 364/ 164ض ف قلمبند کیا گیا۔پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی او الپوری محمد عباس، ایس ایچ او تھانہ الپوری نصیب زادہ، ایس ڈی پی او پورن شیر حسن، ایس ایچ او پورن عثمان منیر، تفتیشی افسران، انسپکٹر علیم خان، رفیع اللہ خان، افضل خان اور دیگر موجود تھے۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے مقدمہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر تشکیل کردہ ٹیم کو شاباش کہی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کردی۔سفاک ملزم حبیب اللہ سکنہ نیم کلے پورن نے وقتی تکرار پر ایک نوجوان العمر لڑکا معاز علی کو چاقو سے وار کرتے ہوئے ان کی جان لے لی ہے۔ملزم بعد از ارتکاب جرم موقع سے بھاگتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ الوچ عثمان منیر نے بمقام ٹیکسی سٹینڈ الوچ گرفتار کرلیا۔مقتول معاذ علی کی چچا حبیب الرحمن کی رپورٹ پر تھانہ الوچ میں مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ20مارچ کو حبیب الرحمن نے رپورٹ کی کہ بھتیجا مقتول معاذ علی اور ملزم حبیب اللہ کے درمیان وقتی تکرار شروع ہوئی، جس پر ملزم حبیب اللہ نے چاقو سے وار کرتے ہوئے معاذ کو زخمی کردیا، معاز مقتول کو ہسپتال پہنچاتے ہوئے راستے پر دم توڑ گء جبکہ جھگڑا کے دوران سمیع اللہ خلاصی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ملزم کی قبضے سے آلہ قتل چاقو برآمد کرلی گئی ہے۔ملزم نے جرم خود کی اقرار کرتے ہوئے مقدمہ میں تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کی طرف سے قلیل وقت میں اندھے کیس کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرنے پر اہلیان علاقہ نے پولیس کی اس قدر کوششوں کو سراہا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے