اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔میڈیا سے گفتگومیں منصورعثمان اعوان نے کہا کہ انتخابات کیس میں عدالت میں پیش ہوں گا،عدلیہ میں تقسیم پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن والے کیس میں پیش ہوں گے؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہاں،عدالت میں پیش ہوں گا۔بینچ پراعتراض اٹھانے کے سوال پرکہاکہ کیس شروع ہوجائے پھرہی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیاگیا۔صدرمملکت عارف علوی نے شہزادعطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوردی،صدرمملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کیآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی۔یاد ہے کہ24 مارچ کوشہزادعطا الٰہی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد عطاالٰہی کوگزشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے