اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین سے بھری بس کے حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔شہباز شریف نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں خوفناک بس کے حادثے میں کم از کم 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے