ساہیوال(مانند نیوز ڈیسک) ساہیوال میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 65 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ نواز شریف پارک میں پیش آیا، بھگدڑ میں دھکم پیل سے خاتون نسیم اختر دم توڑ گئی جبکہ 19 زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 5 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔مفت آٹا لینے والوں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلعی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے